28 اگست 2014 - 02:15
فلسطینی عوام کی کامیابی پر تہران میں جشن منایا گیا

صہیونی دشمن کے مقابلے میں فوجی اور سیاسی محاذوں میں فلسطینی عوام اور مزاحمت کی پر افتخار کامیابی کی مناسبت سے تھران میں جشن منایا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوزایجنسی۔ابنا۔ صہیونی دشمن کے مقابلے میں فوجی اور سیاسی محاذوں میں فلسطینی عوام اور مزاحمت کی پر افتخار کامیابی کی مناسبت سے تھران میں جشن منایا جارہا ہے۔ صہیونی حکومت کی فوج کے مقابلے میں فلسطین کے عوام اور مزاحمت نے پچاس دنوں تک استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے بھر پور مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی حکومت، فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ ہونے والی مذاکرات میں طویل مدت جنگ بندی کے سمجھوتے پر مجبور ہوگئی اور یہ مزاحمت کی ایک بہت ہی بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ اس جنگ بندی کے سمجھوتے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دائمی اور نامحدود ہوگا اور اس کے مطابق غزہ کا محاصرہ بھی ختم کردیاجائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲